مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے عہدے سے استعفے کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزیر دفاع کا اضافی چارج دے دیا گیا منوہر پارکر گوا کے وزیر اعلی مقرر کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منوہر پاریکر نے ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل وزارت دفاع سے استعفیٰ دےدیا ہے۔ہندوستان کے ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ منوہر پاریکر کا بطور وزیر دفاع استعفیٰ، وزیر اعظم نریندر مودی کی ایڈوائس پر قبول کرلیا گیا ہے جس کا فوری اطلاق ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم کی ہی ایڈوائس پر صدر پرناب مکھرجی نے کابینہ کے وزیر ارون جیٹلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع کا اضافی چارج دینے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ منوہر پاریکر نے اپنا استعفیٰ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گوا میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے دعوے کے بعد دیا تھا۔ وہ 14 مارچ 2017 کو گوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے عہدے سے استعفے کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزیر دفاع کا اضافی چارج دے دیا گیا منوہر پارکر گوا کے وزیر اعلی مقرر کئے گئے ہیں۔
News ID 1871063
آپ کا تبصرہ